6 مئی 2020 - 10:25
ترکی کا متحدہ عرب امارات کو شدید انتباہ

ترکی نے متحدہ عرب امارات کو شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں تباہ کن پالیسوں پر خبردار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے متحدہ عرب امارات کو شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں تباہ کن پالیسوں پر خبردار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات  پر زور دیا کہ وہ انقرہ کے خلاف  اپنے ناپاک عزائم سے باز رہے ۔

ترک وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے لیبیا میں حکومت کو گرانے کا ناپاک منصوبہ بنا رکھا ہے جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ واضح رہے کہ ترکی لیبیا کی قومی حکومت کی حمایت کررہا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب خلیفہ حفتر کی حمایت کررہے ہیں۔

342/